ناندیڑ: ۱۷؍جون (اعتمادنیوز)ممبئی جانے والی دیوگیری ایکسپریس کے اے سی ٹو
ٹائر کوچ میں سابقہ ایم پی اور کچھ ارکان اسمبلی کے ٹکٹ وی آئی پی کوٹہ کے
تحت کنفرم نہ ہونے پر گزشتہ شام ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ برپا ہوگیا ۔
ارکان اسمبلی دیوگیری ٹرین کو تقریباًٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍدیڑھ گھنٹہ روک دیا تھا ۔
ناندیڑ سے زیادہ تر ارکان اسمبلی دیوگیری ٹرین کے اے سی ٹوٹائر ڈبہ میں
ممبئی کیلئے روانہ ہوتے ہیں ۔ ہر منگل کو ممبئی میں کابینہ کا اجلاس ہوتا
ہے ۔ گزشتہ کل ناندیڑ سے رکن اسمبلی ڈی پی ساونت ، وسنت چوہان ، ہیمنت پاٹل
، سبھا ش سابنے ، بسمت کے رکن اسمبلی مندڑا ، پربھنی کے رکن اسمبلی بھامڑے
، سابقہ ایم پی ڈی بی پاٹل ، سابقہ رکن اسمبلی اوم پرکاش پوکرنا یہ ممبئی
جانے کیلئے ٹو ٹائر اے سی کا ٹکٹ نکالے تھے اور ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تھے
مگر ان قائدین میں سے کچھ کے ٹکٹ کنفرم ہوئے اور کچھ کے ویٹنگ لسٹ میں رہ
گئے ۔ وی آئی
پی کوٹہ سے بھی ارکان اسمبلی کے ٹکٹ کنفرم نہ ہونے پر تمام
ایم ایل اے ناراض ہوگئے اور دیوگیری آنے کے بعد سیٹ مہیا نہ ہونے پر ٹرین
کو روک دیا ۔ کافی ہنگامہ کے بعد ریلوے کے ڈی آر ایم شرما پہنچے اور انہوں
نے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ آئندہ سے دیوگیری میں ٹو ٹائر اے سی کا
مزید ایک ڈبہ جوڑنے کیلئے وہ سکندر آباد آفس کو ہدایت دیں گے ۔ دیو گیری
ٹرین ناندیڑ سے تقریباً۸؍بجے شام روانہ ہوئی جس سے عام مسافروں کو کافی
مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فی الحال دیوگیری ٹرین میں فرسٹ کلاس اور ٹو
ٹائر کا مکس ڈبہ ، ٹائر کا ایک ڈبہ ، تھری ٹائر کے دو ڈبے ، اور سلیپر کوچ
کے ۱۲؍ڈبے اور جنرل کے ۴؍ڈبے لگائے جاتے ہیں ۔ حالانکہ دیوگیری میں ۲۴؍ڈبے
لگانے کی گنجائش موجود ہے ۔ عرصہ سے ڈبوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا جارہا ہے
مگر آندھرا ،تلنگانہ کے ریلوے افسران مہاراشٹر کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں
۔ جس سے مسافروں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔